فلائنگ سکواڈ روٹ ڈیوٹی پر ہائی الرٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)موجودہ حالات کے پیش نظر فلائنگ سکواڈ کو روٹ ڈیوٹی پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی طارق عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر روٹ ڈیوٹی سے متعلق واضح اور جامع ہدایات دے کر روانہ کیا جا رہا ہیانہوں نے بتایا کہ روٹ ڈیوٹی کے لیے مقررہ پوائنٹس پر پولیس نفری کو بروقت پہنچایا جا رہا ہے تاکہ سکیورٹی کے انتظامات کو مئوثر بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی طارق عزیز کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں۔طارق عزیز کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک اور تیار ہے، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔