تباہ کن نقصان کی حد میونسپلٹی اور مقامی کمیونٹی کی صلاحیتوں سے زیادہ ہے: احمد الصوفی
رفح (یواین پی)رفح کے میئر احمد الصوفی نے کہا ہے آٹھ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں رفح شہر باضابطہ طور پر ایک تباہ کن شہر بن گیا ہے۔ رفح کو ایک انسانی المیے کا سامنا ہے جس کے لیے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔ ہم عالمی برادری اور امدادی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مصیبت زدہ افراد کو پناہ، خوراک، صاف پانی اور صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے فوری اقدام کریں۔