11 فروری کو ریاست جموں کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بھارتی تہاڑ جیل میں گذشتہ سات سال سے غیر قانونی طور پر پابند سلاسل جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین محمد یاسین ملک نے گذشتہ ہفتے باوثوق اور با اعتماد ذرائع سے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنے قریب ترین ساتھیوں محمد رفیق ڈار، سلیم ہارون اور سید الطاف حسین قادری کی وساطت سے پارٹی قیادت و کارکنان کے علاوہ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف سے ریاست جموں کشمیر کی عوام اور دنیا بھر میں پھیلے کشمیریوں کے لئے اپنا پیغام بھیجا ہے، اس بات کا انکشاف جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین محمد رفیق ڈار، سید الطاف حسین قادری اور سلیم ہارون نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،قائدین کے مطابق محمد یاسین ملک نے بھارتی تہاڑ جیل سے باضابطہ طور پر بھیجے گئے اپنی نوعیت کے پہلے اور واضح پیغام میں اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قائم بھارت کی موجودہ مرکزی حکومت کی ایماء پر این آئی اے سمیت دیگر بھارتی تحقیقاتی و خفیہ ادارے میرے خلاف سیاسی عناد پر مبنی دائر کردہ مقدمات میں مجھے متعصبانہ عدالتی فیصلے کا شکار بنانے پر کمربستہ ہیں کرنے کا فیصلہ کیا