بنوں(خصوصی رپورٹ )سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل وزیر کی والدہ بقضائے الہی انتقال کر گئیں۔ سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زرتاج گل وزیر کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور بدھ کے روز خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے بنوں ڈومیل (بائیخیل) وٹکا خویداد خان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تحریک انصاف کی قیادت، پارٹی رہنماو?ں اور کارکنان کی جانب سے بھی زرتاج گل وزیر اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ انتقال