لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمراں دنیا کے پر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے وہ 13کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو سموگ پر پہلے سے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہ کیے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب 13کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئیں، وزیرِ ماحولیات بھی ساتھ لے گئیں، لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمراں دنیا کے پر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ عوام کی فکر نہیں جو اس سموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں، فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا، انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے۔