مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو تھانے طلب کرنے پر شدید سیاسی ردعمل

 سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے پولیس نے مساجد کی انتظامیہ کے اراکین اور ان کے لواحقین کی سبھی ذاتی معلومات اکھٹا کرنے کی مہم شروع کی۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق  بھارت کے کئی بڑے اخبارات نے اس خبر کو شائع کیا تو سرینگر میں مقیم ان کے نامہ نگاروں کو سائبر پولیس نے طلب کیا اور ان میں سے انڈین ایکسپریس کے نامہ نگار بشارت مسعود کو بانڈ (حلفیہ بیان)  پر دستخط کرنے کو کہا گیا جس میں لکھا تھا کہ میں دوبارہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔بشارت مسعود اس بارے میں براہ راست میڈیا سے بات نہیں کررہے تاہم ان کے دوست احباب کے مطابق بشارت کو سائبر پولیس سٹیشن طلب کر کے وہاں دن بھر یہ کہہ کر رکھا گیا کہ صاحب ابھی مصروف ہیں