لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ موسمیات کے مطابق بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ،موسم خشک رہنے سیدھند کی شدت بڑھنے کاامکان ہے۔ محکمہ کے ترجمان کاکہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے درجہ حرارت بڑھنے کے بھی امکانات ہیں۔ چندروز میں لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری تک جاسکتاہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے رہے، کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر 24 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔