واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔امریکی ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں ایک درجن اعلیٰ کوالٹی کے بڑے انڈوں کی اوسط قیمت 4.15ڈالرز تھی، اسی کوالٹی کے انڈوں کی قیمت دسمبر 2023 میں 2.51ڈالر تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق انڈوں کی قیمت میں رواں سال 20فیصد اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ برڈ فلو کو قرار دیا جا رہا ہے۔