صنعا،واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا کی جانب سے ایک بار پھر یمن میں کئی مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔حوثی میڈیا کے مطابق صنعا،الحدیدہ سمیت امریکا نے یمن کے 10مقامات پر حملے کیے، شہر سعدہ میں گورنریٹ کو نشانہ بنایا گیا۔حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔