پاکستان کو بھارت سے میچ جیتنا چاہیے:علی امین گنڈاپور

 پاکستان کو بھارت سے میچ جیتنا چاہیے:علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اور حالیہ برسوں میں اس کھیل پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر قوم کی بہت زیادہ امیدیں ہیں، اور بھارت کے خلاف میچ اس حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سے جیتنا چاہیے، کیونکہ بھارتی ٹیم کے خلاف کامیابی سے نہ صرف کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوتا ہے بلکہ پوری قوم بھی خوشی محسوس کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ہار پر قوم میں مایوسی پھیلتی ہے، اس لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت اور عزم کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔انہوں نے فخر زمان کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بہت امیدیں وابستہ تھیں، لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔ علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کی جیت میں مدد کرے اور کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دکھانے کی توفیق دے۔