کراچی کی وکٹ ہماری توقعات کے بالکل برعکس تھی، رحمان اللّٰہ گرباز

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ ا?ج ہماری توقعات کے بالکل برعکس تھی۔مکسڈ زون میں گفتگو کے دوران رحمان اللّٰہ گرباز نے کہا کہ بڑی تعداد میں سپورٹ کرنے پر کراچی کے کراو?ڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اتنی بڑی تعداد میں کراو ڈ سپورٹ کی توقع نہیں کر رہے تھے، ایسا محسوس ہوا کہ ہم اپنے گھر پر کھیل رہے ہیں۔افغان بیٹر نے مزید کہا کہ پرامید ہیں کہ ایک دن ہم اپنے ملک میں بھی کرکٹ کھیلیں گے، میچ سب کے سامنے ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئیں۔رحمان اللّٰہ گرباز نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی وکٹ ا?ج ہماری توقع کے بالکل برعکس تھی، ہم تھوڑا سلو وکٹ کی توقع کررہے تھے، ایسی وکٹ کراچی میں پہلی بار دیکھی۔اْن کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں کافی اچھی ہیں، ابھی 2 میچز ہمارے پاس ہیں