کمرشل فیس وصولی مہم میں سنگین بے ضابطگیاں

ایل ڈی اے کے ریکوری ڈیپارٹمنٹ نے 195 املاک سے مستقل اور عارضی کمرشل فیس وصول کرنے میں مکمل ناکام ہوئی
لاہور ( کرائم رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشل فیس وصولی کے لیے شروع کی گئی مہم میں جانبداری اور سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایل ڈی اے کے ریکوری ڈیپارٹمنٹ نے 195 املاک سے مستقل اور عارضی کمرشل فیس وصول کرنے میں مکمل ناکام ہوئی۔ یہ وہ املاک ہیں جنہوں نے یکم دسمبر 2017 سے 16 اکتوبر 2021 تک فیس ادا نہیں کی، جس کے باعث اتھارٹی کو 1 ارب 8 کروڑ 43 لاکھ 64 ہزار 595 روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ایل ڈی اے کی حدود میں سب سے زیادہ نادہندگان کنٹرول ایریا حسن ا?باد میں سامنے ا?ئے، جبکہ قائداعظم ٹاو?ن میں 10 املاک اور گلبرگ میں 93 عمارتوں نے کمرشل فیس ادا نہیں کی۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے ٹاون پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے من پسند پراپرٹیز سے کمرشل فیس وصول ہی نہیں کی، جبکہ دوسری جانب ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت وصولیاں کرکے ریکوری پوری کی جا رہی ہے۔ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاون پلاننگ کی طرف سے مسلسل اس معاملے کو دبایا جارہا ہے۔