پارلیمنٹ کی عمارت میں تمباکو نوشی،تھوکنے اور گند پھیلانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کو گندگی سے پاک اوراس کے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ  کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت میں تمباکو نوشی،تھوکنے اور گند پھیلانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور تمباکو نوشی کی روک تھام اور پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی ہے۔