پنجاب اسمبلی: تمباکو نوشی پر ٹیکس لگانے کی قرارداد منظور

 لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب میں تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔قرارداد رکن پنجاب اسمبلی طاہرہ مشتاق نے ایوان میں پیش کی، جس میں کہا  نوجوانوں میں تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے استعمال کے رجحان کو روکا جائے۔قرارداد میں کہا گیا  اس رجحان کو روکنے کیلئے تمباکوکی مصنوعات پراضافی صوبائی محصول عائد کیا جائے۔ تمباکونوشی کے انسدادی قوانین پر تعلیمی اداروں میں موثرعمل درآمد یقینی بنایا جائے، نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے