عالمی محفوظ شہروں کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا شہر شامل ہے؟

عالمی محفوظ شہروں کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا شہر شامل ہے؟

عالمی سطح پر 2025 کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

 اس فہرست میں ابو ظہبی کو پہلی پوزیشن ملی ہے، جس کی حفاظتی اسکور 97.73 ہے، اور یہ دنیا کے 300 شہروں میں سب سے محفوظ شہر قرار پایا ہے۔فہرست میں تائی پے دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ قطر کا دارالحکومت دوحا تیسری پوزیشن پر ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دیگر شہر جیسے اجمان، دبئی، اور راس الخیمہ بھی محفوظ ترین شہروں میں شامل ہیں۔اس درجہ بندی کو جرائم کی شرح، سیکیورٹی انتظامات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور مجموعی استحکام جیسے عوامل کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، محفوظ شہر نہ صرف سیاحوں بلکہ رہائش پذیر لوگوں کے لیے بھی ایک پُرامن اور پراعتماد ماحول فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان کے شہر اس فہرست میں نمایاں جگہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں، اور دارالحکومت اسلام آباد بھی ٹاپ 50 محفوظ ترین شہروں میں شامل نہیں ہے، بلکہ 77 ویں نمبر پر ہے۔مجموعی طور پر، پاکستان کے تین بڑے شہر اس فہرست میں شامل ہیں: اسلام آباد 77، لاہور 112، اور کراچی 257 ویں نمبر پر ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور جرائم میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں پاکستانی شہروں کو بھی عالمی درجہ بندی میں شامل کیا جا سکے۔