کراچی(آئی این پی) کراچی علاقے لیاری ایکسپریس وے کے مقام پر ایس آئی یو پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس پر پولیس کی فوری اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، 25 لاکھ روپے نقد رقم اور طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے