سی سی ڈی کے مبینہ مقابلو ں میں مزید 3 ملزمان ہلاک

 ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی،لاشیں مردہ خانے منتقل
  مصری شاہ میں مرنے والاروہیت مسیح 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا
لاہور (کرائم رپورٹر )سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،  مصری شاہ اور ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔سی سی ڈی حکام  کا کہنا ہے  کہ ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔سی سی ڈی  نے کہا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔