لاہور(آئی این پی)پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں اتوار کو رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان میں لاہور اور اس کے نواح میں دن کا دورانیہ کم و بیش 10 گھنٹے دس منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ رہا جبکہ دوسرے شہروں میں چند منٹوں کا فرق رہا ۔پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 21 دسمبر کا دن سب سے چھوٹا ہوتا ہے تو رات کی طوالت سال کی دیگر راتوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اِس عمل کو فلکیاتی طور پر راس الجدی کہا جاتا ہے کیونکہ اِس روز زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے، جس سے سورج کی روشنی کا دورانیہ کم اور دن مختصر ہو جاتا ہے، اس کے بعد سے دن کے دورانیے میں اضافے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔