2025 کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات گزرگئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات گزشتہ روز گزرگئی۔معروف ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 21 جون کو شمالی نصف کرہ کا سورج کی جانب سب سے زیادہ جھکاؤ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دن کا طویل ترین دورانیہ 13 گھنٹے 41 منٹ جب کہ رات صرف 10 گھنٹے اور 19 منٹ تک محدود ہوتی ہے۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ آہستہ آہستہ سکڑنا شروع ہو جائے گا اور 22 ستمبر کو دن اور رات کے دورانیہ میں توازن قائم ہو جائے گا۔