اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ سوچنے اور سمجھنے کا وقت ہے، آج کی اپوزیشن کل کی حکومت میں ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی 2 روزہ قومی کانفرنس کے آخری دن خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے،آئین پر عمل کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سیاست اور معیشت کیلیے قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے، ہمیں آئین کی بحالی کی جدوجہد کرنی چاہیے، ہمیں پاکستان کے مسائل کے حل پر بات کرنی چاہیے۔