ڈرون حملہ، باغ میں کام کرنیوالے 4مزدور جاں بحق،3زخمی

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈکوچہ کے علاقے گیت کے مقام پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 4مزدور جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ میں باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر ہوا، لاشوں اور زخمیوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین زخمی ہوئے۔ حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد باغ کے مزدور ہیں۔