مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹائون میں احسان سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں عارف سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، انارکلی میں دانش سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں ابراہیم سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، جبکہ ماڈل ٹائون میں موسیٰ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ اسلام پورہ اور جنوبی چھائونی سے گاڑیاں، جبکہ سندر، لاری اڈہ اور اقبال ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔