لپ سٹک لگانے کا یہ انداز انہیں اپنی دادی سے ہی ملا ہے:اداکارہ کی گفتگو
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کے معاملے میں اپنی دادی اور نانی کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں۔ وہ زیادہ کچھ نہیں کرتیں تھیں اور پرانے گھریلو نسخوں پر یقین رکھتی تھیں۔خوبصورتی کے پرانے طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے کرشمہ نے اپنی دادی کا ایک خاص بیوٹی راز بھی بتایا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی دادی گھی کھانے کے ساتھ اسے چہرے پر بھی لگاتی تھیں اور ہمیشہ ہونٹوں پر کسی شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگاتی تھیں۔اداکارہ کا ماننا ہے کہ لپ اسٹک لگانے کا یہ انداز انہیں اپنی دادی سے ہی ملا ہے۔ انہوں نے اپنی نانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لباس پہننے کا انداز بھی بہت پیارا تھا جو ہمیشہ خوبصورت شیفون کی ساڑھیاں، گلے میں موتیوں کا ہار اور ہلکے رنگ کی لپ اسٹک استعمال کرتی تھیں۔کرشمہ کا کہنا تھا کہ دونوں نانی اور دادی اگرچہ ایک دوسرے سے مختلف تھیں لیکن دونوں کی خوبصورتی میں سادگی نمایاں تھی اور ان کی وہی سادگی ان کی اپنی شخصیت کا حصہ بن گئی۔