گھر پر کسی مرد سے زیادہ اپنے کتوں کی موجودگی پسند ہے، سہیل خان کی سابق اہلیہ

بہت سے لوگ زندگی میں اکیلے رہ جانے سے گھبراتے ہیں، لیکن میں اس خوف کا شکار نہیں:سیما سجدیہ کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہ نے طلاق کے بعد اپنی زندگی، تنہائی اور دوبارہ کسی رشتے میں آنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی زندگی میں کسی مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے تو سیما نے جواب دیا کہ طویل دن کے بعد وہ اپنے کتوں کے پاس گھر واپس جانا زیادہ پسند کرتی ہیں۔سیما سجدیہ کے مطابق وہ اب تنہا رہنے کی عادی ہو چکی ہیں اور انہیں اپنی کمپنی پسند ہے، بہت سے لوگ زندگی میں اکیلے رہ جانے سے گھبراتے ہیں، لیکن وہ اس خوف کا شکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مجھے ایسا ساتھی اچھا لگ سکتا ہے جس کے ساتھ سفر کیا جائے، اچھا کھانا کھایا جائے اور وقت گزارا جائے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔سیما نے اپنے سابق شوہر سہیل خان کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد دونوں نے غصے، اختلافات اور تلخ مراحل سے گزرنے کے بعد اب ایک بہتر تعلق قائم کر لیا ہے۔ان کے مطابق وہ اور سہیل اب اپنے دونوں بیٹوں کی خاطر بہترین ٹیم ہیں اور بطور میاں بیوی کے مقابلے میں آج زیادہ اچھے دوست ہیں۔