شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، بھارتی عدالت

 سماجی اخلاقیات کو قانون کے عمل سے علیحدہ رکھا جانا چاہیے:الہ آباد ہائی کورٹ
ممبئی (آئی این پی )بھارت میں  الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ شادی شدہ شخص کا بالغ خاتون کے ساتھ لیو ان ریلیشن قائم کرنا جرم نہیں ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ سماجی اخلاقیات کو قانون کے عمل سے علیحدہ رکھا جانا چاہیے۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے کہا کہ جب تک قانون کے تحت کوئی جرم ثابت نہ ہو، کسی بھی فرد کو لیو ان ریلیشن کی وجہ سے مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔یہ فیصلہ ایک فوجداری درخواست پر سماعت کے دوران سامنے آیا جس میں ایک جوڑے نے پولیس کو درج کیے گئے مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ خاتون اپنی مرضی سے مرد کے ساتھ رہ رہی ہیں اور وہ بالغ ہیں۔ تاہم خاتون کے خاندان نے اس تعلق کی مخالفت کی اور اسے غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے موت کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے نتیجے میں جوڑے نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا