سنٹرل زون میں سروس روڈ اور فٹ پاتھ سے غیر قانونی تجاوزات ختم کردیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی کی ہدایات پر سنٹرل زون میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ قومی شاہراہ پر حبیب آباد اور اختر آباد میں سروس روڈز اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے کہا کہ تجاوزات ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ اور حادثات کی وجہ بنتی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ قومی شاہراہوں پر تجاوزات سے گریز کریں تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے اور حادثات کی شرح کم ہو۔