مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔

 بجلی فی یونٹ ایک روپے 69 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا اس درخواست پر 28 اگست کو سماعت کرے گا، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا یہ رعایت صارفین کو فراہم کی جائے یا نہیں۔

 اگر نیپرا درخواست کو منظور کر لیتا ہے تو عوام کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں کمی کی صورت میں ریلیف ملے گا۔یہ ممکنہ کمی صرف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے اور اس کا اطلاق صارفین کے اگلے ماہ کے بجلی بلوں پر ہو گا۔ماہرین کے مطابق اگر یہ رعایت دی جاتی ہے تو اس سے عام گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین دونوں کو وقتی ریلیف مل سکتا ہے، تاہم مجموعی طور پر بجلی کے بنیادی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔