کولکتہ کاعوامی لیگ کے جلا وطن رہنماؤں کیلئے پرتعیش رہائشی مرکز

 1300 سے زائد رہنماء  بھارت میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں
 مودی سرکار کی بنگلہ دیش کی سیاست میں سازشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں
 نئی دہلی (آن لائن) بھارتی نواز شیخ حسینہ واجد کی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کے باوجود مودی سرکار کی بنگلہ دیش کی سیاست میں مداخلت اور  سازشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔باوثوق ذرائع اور بھارتی جریدے دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق، شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی عوامی لیگ کے 1300 سے زائد رہنماء  بھارت میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، جنہیں مودی سرکار کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کولکتہ کانیو ٹاؤن علاقہ عوامی لیگ کے جلا وطن رہنماؤں کے لیے ایک پرتعیش رہائشی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ان رہنماؤں میں بنگلہ دیش کے سابق وزیر داخلہ اسدالزمان خان بھی شامل ہیں، جو نہ صرف کولکتہ میں قیام پذیر ہیں بلکہ ہفتہ وار دہلی کا سفر کرکے بھارتی حکام سے ملاقاتیں کرتے ہیں