پولیس اہلکار ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری پولیس ٹیم کے حوالے کرتے رہے، نورالی نامناسب رویے سے بیزار
پشاور (یواین پی)پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو آئی ہالینڈ کی مشہور بائیک رائیڈر نورالی کو پولیس کے نا مناسب رویے اور سوالات نے پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ دنیا میں سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی بائیک رائیڈر نورالی نے اپنے ساتھ بیتی اس ساری صورتحال کو ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا۔ ویڈیو میں نورالی پولیس کے نامناسب رویے اور سوالات سے بیزاری کا اظہار کرتی نظرآ رہی ہیں۔خاتون رائیڈر کو پہلے ایک مقام پر پولیس والوں نے روکا، دستاویزات چیک کیے، پھر 2 اہلکاروں کو ان کے ساتھ بھیج دیا، وہ اہلکار انہیں گھماتے پھراتے، ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری پولیس ٹیم کے حوالے کرتے رہے۔نورالی سے مجموعی طور پر چھ الگ الگ پولیس ٹیموں نے انوسٹی گیشن کی، تحقیقات کے دوران ان سے نام پوچھا گیا،عمر پوچھی گئی، دستاویزات چیک کیے گئے، نورالی تعاون کرتی رہیں، جب سوال ہوا کہ 37 سال کی عمر میں شادی کیوں نہیں کی؟ تمہارا شوہر کہاں ہے؟ تو پولیس کے غیر ضروری سوالات پر ہالینڈ کی خاتون بائیک رائیڈر جھنجلا گئی، پولیس والوں سے پوچھا کیا آپ کو کسی خاتون سیاح سے ایسے سوالات کرنے چاہئییں؟ نورالی کو پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر بھی کیا،ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نورالی سڑک کنارے بنے ایک پر رکتی ہیں، ناشتے کے بعد ہوٹل والے نے پیسے لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا آپ ہماری مہمان ہیں، اور ان سب چیزوں کے پیسے نہیں چاہئیں۔