راولپنڈی:بائیک رائیڈر کے قاتل کو پھانسی کا حکم

موت ہونے تک پھندے سے لٹکائے رکھا جائے:عدالت‘ملزم منیر کو5لاکھ روپے جرمانہ
     راولپنڈی(آئی این پی بائیکیا رائیڈر کے قاتل کو عدالت نے موت ہونے تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھنے کی سزا کا حکم دے دیا۔بائیکیا رائیڈر کے ساتھ ڈکیتی اور اس کے قتل کے کیس میں عدالت نے ملزم منیر احمد کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم نے بائیکیا موٹر سائیکل بک کرنے کے بعد راستے میں ڈکیتی کرکے اسے قتل بھی کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نہ ہو۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ بائیکیا موٹر سائیکل رائیڈر کے ساتھ ڈکیتی اور قتل گھنانا و ناقابل معافی جرم ہے۔