برطانیہ میں مشہور تاریخی بحری جہاز آر ایم ایس ٹائی ٹینک کے سانحے سے منسلک ایک نایاب لائف جیکٹ نیلامی میں خطیر رقم میں فروخت ہو گئی ہے۔
برطانوی نیلام گھر کے مطابق یہ لائف جیکٹ ٹائی ٹینک کے حادثے میں زندہ بچ جانے والی خاتون لورا میبل کی تھی، جو فرسٹ کلاس کی مسافر تھیں۔ وہ حادثے کے وقت لائف بوٹ نمبر 1 کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق اس تاریخی لائف جیکٹ کی نیلامی 9 لاکھ 4 ہزار 500 امریکی ڈالرز میں مکمل ہوئی، جبکہ اس کی ابتدائی قیمت کا اندازہ 3 لاکھ 39 ہزار سے 4 لاکھ 74 ہزار ڈالرز کے درمیان لگایا گیا تھا۔
یہ لائف جیکٹ ٹائی ٹینک کے اس مشہور سانحے کی ایک نایاب یادگار سمجھی جاتی ہے، جو اپریل 1912 میں پیش آیا تھا جب جہاز برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے بحرِ اوقیانوس میں ایک آئس برگ سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔اس حادثے میں 1500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ تقریباً 700 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا، جسے تاریخ کے بدترین بحری حادثات میں شمار کیا جاتا ہے۔