بصیرپور، اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج دیپالپورمستحسن احمد منہاس کی عدالت نے نواحی موضع مکھناٹھکرکامیں زمیندارفلک شیروٹوکو قتل کرنے کے مجرم رضوان مختاروٹوکو سزائے موت کاحکم سنادیا۔مجرم کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاگیاجبکہ اسے مقتول کے ورثاکوبھی 10لاکھ روپے ہرجانہ بھی دیناہوگا۔رضوان نے رشتہ سے انکارکی پاداش میں فائرنگ کرکے فلک شیرکوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا جس پر تھانہ بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرنے کے بعدگنہگارپائے جانے پر جیل بھجوایاتھا۔