رائیونڈ روڈ پر بس میں سوار ہونے کے تنازع پرسجاد علی نے لڑکی کوتھپڑ مارے
وزیر ٹرانسپورٹ کا سخت نوٹس ،بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی، بلال اکبر خان
لاہور ( کرائم رپورٹر)رائیونڈ روڈ پر الیکٹرک بس سروس کے ملازم کے ایک لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ملازم کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ایل ڈی اے سٹاپ کے قریب بس میں سوار ہونے کے تنازع پر ملازم اور لڑکی کے درمیان تلخ کلامی نے شدت اختیار کر لی،وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بحث کے دوران صورتحال کشیدہ ہوئی اور بس ملازم نے لڑکی کو تھپڑ مارے، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ملازم سجاد علی کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم دیا، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاہے کہ کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی یا بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، اسی لیے ملوث ملازم کو نہ صرف ملازمت سے نکالا گیا بلکہ اسے بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔