بجلی چوری ، 2لیسکو ملازم برطرف

لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی تیز، ملتان روڈ سب ڈویڑن میں بجلی چوری میں ملوث ہونے پر دو ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ،ملتان روڈ سب ڈویڑن میں میٹر ریڈرعمران حیدر اور فاروق پر بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے،لیسکو حکام نے متعدد بار میٹر ریڈر عمران حیدر اور فاروق سے جواب طلب کیا مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے پائے،لیسکو نے دونوں میٹر ریڈرز کو نوکری سے برطرف کردیا، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔