2 خواتین، مرد نومولود کی لاش چھوڑ کر فرار

تینوں نومولود کو ڈاکٹر سے چیک کروانے کے لیے ہسپتال لائے تھے ، جاں بحق ہونے پر گھبرا گئے، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)چلڈرن ہسپتال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نومولود بچے کی لاش چھوڑ کر دو خواتین اور ایک مرد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق نصیر آباد تھانے میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ انچارج پولیس چوکی چلڈرن ہسپتال سب انسپکٹر تنویر عمر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ایف آئی آرمتن کے مطابق تینوں افراد نومولود بچے کو ڈاکٹر سے چیک کروانے کے لیے ہسپتال لائے تھے۔ تاہم بچے کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر ملزمان گھبرا گئے اور لاش وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔