لاہور: نجی اسپتال میں غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر دو افراد فرار

لاہور: نجی اسپتال میں غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر دو افراد فرار

نشتر کالونی کے ایک نجی اسپتال میں اس وقت خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی جب دو نامعلوم افراد ایک غیر ملکی خاتون کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق:

لاش چھوڑ کر جانے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، دونوں غیر ملکی افریقی نژاد معلوم ہوتے ہیں۔
40 سالہ خاتون کی لاش وہیل چیئر پر اسپتال کے اندر لائی گئی اور چند لمحوں بعد دونوں افراد کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی CCTV فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جبکہ دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کی موت منشیات کے زیادہ استعمال سے ہوئی ہے۔ تاہم، موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحقیقات جاری:
تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ لاش چھوڑنے والے افراد کی شناخت کے لیے امیگریشن ریکارڈ، قریبی علاقوں کی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جلد ہی واقعے کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔