2 پیشہ ور شراب فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں قلعہ گجر سنگھ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پیشہ ور شراب فروش کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکوڈ نے دوران پٹرولنگ ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیاملزمان کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 12 بوتلیں شراب بر آمد کی گئی ملزمان مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق  منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔