ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو ہلاک

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی لیاقت اوڈھ کو مال برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی ملزموں نے فائرنگ کردی 
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ قتل ہاؤس رابری،پٹرول پمپ ڈکیٹی،بنک رابری،وہیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری ہدایت عرف لیاقت اوڈھ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائیبرآمدگی مال مسروقہ واسلحہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ تھانہ بادامی باغ لے جارہی تھیکہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئیپولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ہدایت عرف لیاقت اوڈھ شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیاڈی ایس پی سی سی ڈی دانش رانجھا کے مطابق ہلاک ملزم، قتل،رابری،ہاؤس رابری،ڈکیٹی،پٹرول پمپ ڈکیٹی ،بنک رابری جیسی سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھااسکیعلاوہ چندروز قبل ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام پورہ کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر ڈکیٹی کرکیفرار ہوگیا تھاہلاک ملزم ہاؤس رابری کا خطرناک ملزم ہے جو لوگوں کو گھر میں یرغمال بنا کر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دیکر کیش جیولری چھین کر فرار ہو جاتا تھاملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہیجبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی ڈکیٹیوں میں استعمال ہونے والی کرولا کار موقعہ پر چھوڑ کر اندھیرے کا فائدٓ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئیفرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئیعلاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔