ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو ہلاک

پولیس ٹیم ملزم ضیا الرحمن کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی ،ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی 
 ملزم معصوم بچوں کے اغواء زیادتی،رابری جیسی سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی اوربدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ درجنوں معصوم بچوں کوورغلا پھسلا کراغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے زخمی کرنے اور رابری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ضیاء الرحمن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق انسپکٹر محمد اسلام گجراور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ اسلحہ اورساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ تھانہ گجر پورہ لے جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اپنے زیرحراست ساتھی ملزم ضیاء الرحمن کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ضیاء الرحمن شدید زخمی ہو گیاجس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیاڈی ایس پی سی سی ڈی دانش رانجھا کے مطابق ہلاک ملزم معصوم بچوں کے اغواء زیادتی،رابری جیسی سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری تھاملزم ضیاء الرحمن بچوں کے اغواء اور بدفعلی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کمسن معصوم بچوں کو اغواء کر کے کرول جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتااور زخمی کرکے بھاگ جاتا زیادہ تران بچوں کو اپنا نشانہ بناتا تھا جو گھر سے بھاگے ہوئے ہوتے تھے سفاک ملزم گجر پورہ کے علاقہ میں اسی ماہ کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے جن کے مقدمات درج ہیںملزم کی بیوی نے2010 میں بدفعلی کی وجہ سے طلاق لے لی تھی ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔