غیر مسلم اکثریتی ملک فلپائن میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ

غیر مسلم اکثریتی ملک فلپائن میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ

فلپائن میں اسلامی تدفین کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مسلمان افراد کی تدفین اسلامی روایات کے مطابق فوری اور مناسب طریقے سے کی جائے گی۔

یہ قانون 11 اپریل 2025 کو صدر فلپائن کی جانب سے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوا۔​

قانون کی اہم خصوصیات:
جلدی تدفین: اب موت کے سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی تدفین کی اجازت ہوگی، تاہم تدفین کے 14 دن کے اندر مقامی ہیلتھ آفیسر کو موت کی اطلاع دینی ہوگی تاکہ وہ موت کی وجہ کی تصدیق کرے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے۔​
اسپتال واجبات: اگر اسپتال کے واجبات کی عدم ادائیگی یا جنازے کی فیس یا دیگر وجوہات کی بنا پر مسلمان شخص کی میت کو دفن کرنے سے انکار کیا جائے تو ایک سے چھ ماہ قید یا 882 ڈالر سے ایک ہزار 764 ڈالرز تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔​اس قانون کا مقصد فلپائن میں مسلمانوں کی تدفین کے عمل کو ان کی مذہبی روایات کے مطابق آسان بنانا ہے۔​