لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر اینڈروس ٹائون سینڈ تھائی پریمیئر لیگ کے میچ سے قبل وارم اپ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔اینڈروس ٹائون سینڈ گرانڈ پر گھاس ہموار کرنے والے رولر کی زد میں آگئے، تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں شدید زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔اینڈروس ٹائون سینڈ اپنی ٹیم پی ٹی پراچواپ کی جانب سے پٹانی ایف سی کے خلاف میچ سے قبل وارم اپ کر رہے تھے کہ گرانڈ پر گھاس ہموار کرنے والا رولر ان کی جانب آگیا۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں اینڈروس ٹائون سینڈ کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ بعد ازاں میچ کے 93ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں بھی اترے۔35 سالہ اینڈروس ٹائون سینڈ ایک سال سے زائد عرصے سے تھائی لینڈ میں فٹبال کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل وہ انگلینڈ کے ٹوٹنہم ہاٹ اسپر، کرسٹل پیلس، ایورٹن اور لوٹن ٹائون سمیت دیگر کلبز کی نمائندگی کرچکے ہیں، جبکہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔