سینڈ پیپر سکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا کا انڈیپنڈنٹ فورم بنانے کا اعلان

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سینڈ پیپر اسکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا نے انڈیپینڈنٹ فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ بون اور سی ای او ٹوڈ گرینبرگ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 2018 کے دورہ جنوبی افریقا میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انڈیپینڈنٹ فورم بنایا جائے گا۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس فورم کے ذریعے تمام افراد جو ان واقعات سے متعلق اپنی یادداشتیں یا مقف دینا چاہتے ہیں، انہیں خفیہ ماحول فراہم کیا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حوالے سے نئی تحقیقات شروع نہیں کی جائیں گی۔ڈیوڈ بون نے کہا ہے کہ سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں شامل افراد کے لیے فورم بنایا جائے، یہ فیصلہ کھیل کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے، اس معاملے پر جاری بحث کھیل سے توجہ ہٹانے کا باعث بن رہی ہے۔علاوہ ازیں ٹوڈ گرینبرگ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے حوالے سے بہت سے مختلف اور متضاد بیانات سامنے آئے، فورم ہر شخص کو آزاد اور محفوظ ماحول میں بات کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی کتاب صبر میں سینڈ پیپر اسکینڈل کے حوالے سے نئے انکشافات کیے تھے۔