بنگلہ دیش کی میزبانی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 17نومبر کو کھیلا جائے گا
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، بنگلادیش پہلی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں میزبان بنگلادیش سمیت پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 14 سے 20 نومبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کا لیگ مرحلہ 15 سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان بلائنڈ ٹیم 16 نومبر کو سری لنکا، 18 نومبر کو بنگلادیش اور 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف مدِمقابل ہوگی۔