80اور 90کی دہائی کی بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کے مابین ماضی کے تعلقات اور محبت کے چرچے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں
ممبئی (شوبز ڈیسک) 80اور 90کی دہائی کی بولی ووڈ کی مشہور جوڑی نیلم کوٹھاری اور گووندا کے مابین ماضی کے تعلقات اور محبت کے چرچے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ نیلم کوٹھاری نے اس زمانے کے کئی ان کہے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر اور اداکار سمیر سونی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے 56 سالہ نیلم نے بتایا کہ 1980 اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں جب وہ اور گووندا ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر رہے تھے، تو وہ عمر میں بہت چھوٹی تھیں۔میزبان کی جانب سے یہ بتائے جانے پر کہ گووندا حقیقی زندگی میں ان سے شدید محبت کرتے تھے، نیلم کا کہنا تھا، میں بہت چھوٹی تھی، مجھے بالکل معلوم نہیں تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں، اس بات کا مجھے بہت بعد میں پتہ چلا۔