جماعت اسلامی کا سپرلانگ مارچ شروع،قافلے چل پڑے

کراچی سے لانگ مارچ بذریعہ ٹرین حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوا، حکمت عملی کے مطابق لوگ اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں:امیر جماعت اسلامی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا ’سپر لانگ مارچ‘ کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا۔کراچی سے سپرلانگ مارچ بذریعہ ٹرین رحمان بابا ایکسپریس حافظ نعیم الرحمٰن اور منعم ظفر خان کی قیادت میں کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے شرکاء￿  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی کے مطابق لوگ اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدترین اذیت میں ہیں، سفید پوش لوگ اپنی زندگی کسمپرسی میں گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت اپنی بیڈ گورننس کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم ہونا چاہیے، حکومت نے عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہوا ہے۔