اہم رہنما رواں ہفتے اسلام آباد جائینگے،حکومت سازی کے فارمولے پر گفتگو ہوگی
پی پی کی اعلیٰ قیادت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے وزارت عظمیٰ کا انتخاب کریگی
کراچی (خصوصی رپورٹ )پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف گروپس سیرابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رواں ہفتے اسلام آباد جائیں گے۔پیپلزپارٹی قیادت آزاد کشمیر کیمختلف گروپس کیساتھ مجوزہ نئی حکومت سازی کیفارمولیپر بات چیت کریگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ارکان کا اجلاس بھی ہوگا۔پیپلزپارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کرچکی ہے۔پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سیآزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلییانتخاب کریگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ن لیگ کیساتھ آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت،الیکشن اور دیگر آئینی امور پر بات چیت کرے گی۔