ہندو کمیونٹی دیوالی کے حقیقی جذبے کو اپنائے :بلاول بھٹو

 دیوالی یاد دلاتی ہے  روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب اور امن و محبت  ہی  فتح پاتے ہیں
پاکستان کی ثقافتی و قومی زندگی میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات ہیں:دیوالی پر پیغام
 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے  ہندو  کمیونٹی  دیوالی   کے  حقیقی جذبے یعنی ہمدردی،اتحاد اور امید  کو اپنائے ۔ دیوالی تہوار کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب اور نفرت و تقسیم پر سچ، امن اور محبت  ہی ہمیشہ فتح پاتے ہیں،قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے ایک ترقی پسند و جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی ثقافتی و قومی زندگی میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات ہیں۔