پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں

پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں

پاکستانی مقبول ڈرامے ’درِ نجات‘ کو مشہور ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کے انداز میں پیش کرنے والی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے پسندیدگی اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیجیٹل کرئیٹر فیصل رفیق نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ڈرامے کے مرکزی کرداروں ابوبکر، زامل اور زریاب کو جی ٹی اے 6 کی فرضی دنیا میں دکھایا ہے۔ ویڈیو میں ڈرامے کے مختلف واقعات کو ویڈیو گیم کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس منفرد تخلیقی کاوش میں دھوکا، اچانک نکاح، پولیس کا تعاقب اور محبت جیسے عناصر کو گیم کی طرز پر فلمایا گیا ہے، جس سے ڈرامے کی کہانی ایک نئے اور دلچسپ انداز میں سامنے آئی ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اگر ’درِ نجات‘ جی ٹی اے 6 گیم ہوتا تو کچھ ایسا دکھائی دیتا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے ویڈیو کو ’جی ٹی اے 6: درِ نجات‘ قرار دیا، جبکہ دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ڈرامے کو جی ٹی اے 6 سے تو بخش دیتے۔بعض صارفین نے مذاقاً کہا کہ وہ اصل ڈرامے کے بجائے اس کا گیمنگ ورژن دیکھنا پسند کریں گے۔ دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے گرافکس جی ٹی اے 6 کے بجائے جی ٹی اے 5 سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔