بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گرنے کا واقعہ، تحقیقات کا اعلان

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گرنے کا واقعہ، تحقیقات کا اعلان

بھارتی فضائیہ نے دبئی ایئر شو کے دوران اپنے تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 بھارتی فضائیہ کا یہ جدید 4.5 جنریشن طیارہ، جو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) نے تیار کیا ہے، فضائی مظاہرے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تیجس کو پہلے ہی سے اس کی صلاحیتوں پر سوالات کا سامنا ہے، حالانکہ یہ رافیل جیسی دیگر جدید جنگی طیاروں کے ہم پلہ تصور کیا جاتا ہے۔

تیجس طیارہ، جو 2016 سے بھارتی فضائیہ کا حصہ ہے، بھارت میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس کی کارکردگی اور صلاحیتوں پر کئی بار تنقید کی گئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کا مقصد اصل وجوہات کا پتہ لگانا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔