بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
ہاردک پانڈیا کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے بعد مداحوں میں ان کی اور ماہیکا شرما کے ممکنہ منگنی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ان تصاویر میں ماہیکا شرما کے ہاتھ میں ایک ڈائمنڈ انگوٹھی بھی نظر آئی ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں ممکنہ طور پر منگنی کے مرحلے میں ہیں۔پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شامل تھی، جس میں دونوں گھر میں مذہبی رسومات ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز ان کی خفیہ منگنی یا شادی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، تاہم دونوں طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔مداح اب بھی انتظار میں ہیں کہ آیا یہ واقعی زندگی کا نیا آغاز ہے یا صرف ایک عام پوسٹ تھی جس نے غیر معمولی ہلچل مچا دی ہے۔